عوام فوجی افسران کے نام سے معلومات اکٹھا کرنے والوں سے ہوشیار رہیں،ایسی کسی کال کا جواب نہ دیں اور کال آنے کی صورت میں ایمرجنسی ہیلپ لائن 1135 یا 1125 پر فوری رپورٹ کریں،آئی ایس پی آر

پیر جون 23:57

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جون ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوجی افسران کے نام سے معلومات اکٹھا کرنے والوں سے ہوشیار رہیں،ایسی کسی کال کا جواب نہ دیں اور کال آنے کی صورت میں ایمرجنسی ہیلپ لائن 1135 یا 1125 پر فوری رپورٹ کریں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے افسران کے نام سے جعلی فون کالز کی جارہی ہیں اور بعض افراد پاک افواج کے نمائندے بن کر لوگوں کی معلومات اکٹھا کررہے ہیں۔

عوامی آگاہی کے لیے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جعلی فون کالز پر مردم شماری کی معلومات کے بہانے لوگوں سے شناختی کارڈ نمبر اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات مانگی جارہی ہیں۔عوام فوجی نمائندہ بن کر معلومات لینے والے جعلسازوں سے ہوشیار رہیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ عوام سے گزارش ہے کہ ایسی کسی کال کا جواب نہ دیں اور کال آنے کی صورت میں ایمرجنسی ہیلپ لائن 1135 یا 1125 پر فوری رپورٹ کریں۔

Your Thoughts and Comments