ایپلٹ ٹربیونل نے مولانا فضل الرحمن ، وقار احمد خان،فیصل کریم کنڈی سمیت کئی امیدواروں کے خلاف دائر اپیلیں خارج کردیں

منگل 26 جون 2018 20:20

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 26 جون 2018ء)پشاور ہائی کورٹ ایپلٹ ٹربیونل ڈیرہ اسماعیل خان کے جسٹس اعجاز انورنے قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواروں مولانا فضل الرحمن ، وقار احمد خان،فیصل کریم کنڈی اور علی امین ،سید مرید کاظم اور مولانا عبید الرحمن سمیت متعدد امیدواروں کے خلاف دائر اپیلیں خارج کردیں۔

قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 38 ڈیرہ ون اور صوبائی اسمبلی کی نشست حلقہ پی کے 97 ڈیرہ سٹی ون کے امیدوار چوہدری سراج الدین المعروف عام آدمی نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 38 کے امیدواروں مولانا فضل الرحمن ،سنیٹر وقار احمد خان ،فیصل کریم خان کنڈی ،علی امین گنڈہ پور ،سید مرید کاظم ،سید حسنین محی الدین اور محمد علی رضا جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 97 کے امیدوارملک قیوم نواز حسام ،علی امین ،ریحان ملک ایڈوکیٹ ،قیضار خان ایڈوکیٹ ،ملک مشتاق احمد ڈار ،نواب ایزد نواز اور ملک مہربان کے کاغذات نامزدگی کے خلاف متعلقہ ریٹرنگ افسران کے پاس اپنے اعتراضات جمع کر اء جن میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت حقائق کے خلاف اندراجات کیے ہیں اور خلاف قانون وواقعات کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان امیدواروں نے اپنے اثاثہ جات مکمل تفصیل بیان معہ مالیت اصل بیان وتحریرنہیں کی ۔انہوںنے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرتے وقت اپنے اثاثہ جات کی نسبت غلط بیان حلفی جمع کیا ہے جس سے یہ امیدوار آئین کے آرٹیکل 62.63 پر بھی پورا نہیں اترتے جس کی بنیاد پر مذکورہ تمام امیدوار نااہل ہونے کے علاوہ قابل سزاوار ہیں۔عبدالقیوم قریشی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ کی وساطت سے اپیلانٹ ٹربیونل میں امیدواروں کے خلاف اعتراضات دائر کیے گئے جس پر گزشتہ روز فریقین کو طلب کر کے بحث مکمل ہونے پر امیدواروں کے خلاف دائر اپیلیں خارج کرکے انہیں کلیئر قرار دے دیاگیاہے۔