ملک بھر میں بجلی کے صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

نیپرا کو بجلی کی قیمت میں ایک روپے 32 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی گئی

منگل 26 جون 2018 23:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 26 جون 2018ء):ملک بھر میں بجلی کے صارفین کے لیے بڑی خوشخبری مل گئی۔ نیپرا کو بجلی کی قیمت میں ایک روپے 32 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ماضی میں توانائی کے شدید بحران کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے باعث مقامی صنعت اور گھریلو صارفین کو سخت پریشانی کا سامن کرنا پڑا تا ہم سابقہ حکومت نے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس پر کام کیا اور پھر ایک وقت میں یہ بھی کہا گیا کہ ملک بھر سے لوڈ شیڈڈنگ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور اب صرف ان سرکلز میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو گی جہاں بجلی کی چوری ہو گی ۔

اس کے علاوہ بھی لائن لاسز اور بجلی چوری کو پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کی اہم وجہ قرار دیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ صورتحال میں بجلی کی طلب اور رسد میں پائے جانے والے فرق پر بہت زیادہ قابو پالیا گیا ہے۔تاہم لوڈ شیڈنگ کے مسئلہ پر قابو پانے کے باوجود عوام کچھ خوش نہیں تھے اس کی سب سے بڑی وجہ بجلی کا مہنگا ہونا ہے ۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق ملک بھر میں بجلی کے صارفین کے لیے بڑی خوشخبری مل گئی۔

نیپرا کو بجلی کی قیمت میں ایک روپے 32 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی گئی۔نیپرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بجلی قیمت میں اضافے کی درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے دی گئی۔ نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں ایک روپے 32 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست مئی کے مہینے کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ درخوات میں کہا گیا ہے کہ مئی میں کل 12 ارب 11 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی اور بجلی کی پیداوار پر مجموعی لاگت 75 ارب 87 کروڑ روپے رہی۔ نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت کل ہو گی۔