مالی میں شکاریوں نے 32 شہریوں کو قتل کر دیا

پیر 25 جون 2018 11:45

بامکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 25 جون 2018ء) افریقی ملک مالی میں روایتی شکاریوں نے ایک گاؤں کو گھیرے میں لے کر وہاں کے 32 باشندوں کو قتل کر دیا۔ مالی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق شکاریوں کے ہاتھوںقتل ہونے والے تمام افراد فولا نسل سے تعلق رکھتے ہیں جس کی تصدیق مقامی ذرائع نے کی ہے۔

(جاری ہے)

مالی کی ٹابیلا پلاکٴْو ایسوسی ایشن کے صدر عبدالعزیز ڈائلٴْو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ روایتی شکاریوں نے تلاش کر کے فولا آبادی کو ٹارگٹ کیا۔ ڈائیلو کے مطابق 10 فولا باشندوں کو قاتل اپنے ساتھ بھی لے گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ واضح رہے فولا مغربی افریقہ اور ساحلی علاقے کا سب سے بڑا نسلی گروہ ہے۔

متعلقہ عنوان :