اردن نئے شامی مہاجرین کو قبول کرنے سے انکاری

اردن 6,6000رجسٹرد شامی مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، ترجمان اردن حکومت

پیر 25 جون 2018 13:54

اومان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 25 جون 2018ء)اردن نے نئے شامی مہاجرین کو قبول کرنے سے انکار دیا، اردن 6,6000جسٹرد شامی مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ذرائع کے مطابق اردن نے کہا ہے کہ شامی حکومت کی جانب سے اردن کی سرحد کے قریب شام کے جنوبی حصے میں شروع کی گئی نئی کارروائی کے سبب وہاں سے نکلنے والے مزید شامی باشندوں کو اردن میں قبول نہیں کیا جائے گا۔

شامی فورسز جنوبی صوبہ درعا میں پیشقدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس دوران امریکا نے باغیوں سے کہا ہے کہ وہ اس بات کی توقع نہ رکھیں کہ امریکا ان کی دفاع کے لیے کوئی کارروائی کرے گا۔ اردن حکومت کی خاتون ترجمان جمانہ غنیمات نے کہا ہے کہ اردن قومی مفادات کے تحفظ کے لیے امریکا اور روس کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ اردن میں اس وقت بھی 6,6000 رجسٹرد شامی مہاجرین پناہ لیے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :