الجزائر نے 13 ہزار مہاجرین کو صحارا ڈیزرٹ میں بے یار ومددگار چھوڑدیا

پیر 25 جون 2018 15:30

الجریا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 25 جون 2018ء)الجزائر نے گزشتہ 14 ماہ کے دوران 13 ہزار سے زائد مہاجرین کو صحارا ڈیزرٹ میں بے یار و مددگار چھوڑا۔

(جاری ہے)

ان مہاجرین کو خوراک اور پانی کے بغیر زبردستی اس صحرا میں چھوڑ دیا گیا تاکہ وہ ہمسایہ ملک نائجر یا مالی جائیں۔ ان میں حاملہ خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس صحرا میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔دو درجن کے قریب ایسے مہاجرین ہیں جنہیں اس طرح بے دخل کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے درجنوں ایسے افراد کو بے ہوش کر گرتے دیکھا۔

متعلقہ عنوان :