یورپی یونین کا خصوصی اجلاس ختم،مہاجرین کے معاملے پر کوئی پیشرفت نہ ہو سکی

جمعرات کو ہونے والی یورپی سربراہی کانفرنس تک اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی،جرمن چانسلر

پیر 25 جون 2018 15:30

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 25 جون 2018ء)یورپی یونین کی خصوصی میٹنگ کے باوجود جرمنی میں مہاجرین کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازعے کا کوئی حل سامنے نہیں آ سکا۔ برسلز میں جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے مہاجرین کے مسئلے پر موجود باہمی تعاون کے جذبے کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن چانسلر میرکل نے کہاکہ جمعرات کو ہونے والی یورپی سربراہی کانفرنس تک اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

میرکل کی سیاسی جماعت کی حلیف سی ایس یو پارٹی مہاجرین کے حوالے سے یکم جولائی تک یورپی سطح پر اقدامات کا مطالبہ کر رہی ہے۔ جرمن وفاقی وزیر داخلہ ہورسٹ زی ہوفر کے مطابق دوسری صورت میں وہ ایسے مہاجرین کو جرمنی میں داخلے کی اجازت نہیں دیں گے جن کی سیاسی پناہ کی درخواست کسی دوسرے یورپی ملک میں جمع ہو چکی ہو۔

متعلقہ عنوان :