بھارتی پولیس نے فوجی افسر کو اہلیہ کے قتل کے الزام میں گرفتارکرلیا

پیر 25 جون 2018 22:32

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 25 جون 2018ء) بھارت میں پولیس نے اہلیہ کے قتل کے الزام میں فوجی افسر میجر نکھل رائے ہانڈا کوپولیس نے گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں اہلیہ کے قتل کے الزام میں فوجی افسر میجر نکھل رائے ہانڈا کوپولیس نے گرفتار کرلیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی تحقیقات کرنیوالے جائنٹ کمشنر مدھوپ تیواری نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس کے پاس اس معاملے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ میجر نے اپنی اہلیہ کو قتل کیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں قتل کے واقعہ کو سڑک حادثہ بتایا گیا تھا، تاہم تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ یہ قتل کی واردات ہے۔مقتولہ شیلجا دیویدی کے موبائل فون سے مزید معلومات جمع کی جارہی ہیں۔میجر امیت دیویدی نارائن اپنی اہلیہ شیلجا کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس سٹیشن میں درج کرانے پہنچے تھے جہاں تفتیش کے دوران میجر دیویدی نے اہلیہ کے دیگر میجر سے تعلقات کی بات کہی تھی جس کی بنیاد پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نکھل ہانڈا کو گرفتار کرلیا۔