راولپنڈی، الیکشن کمیشن کے احکامات کے تحت راولپنڈی سمیت پنجاب کے تمام تھانوں کے محرر وں کو تبدیل کرنے کی ہدائیت

پیر 25 جون 2018 22:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 25 جون 2018ء) الیکشن کمیشن کے احکامات کے تحت پنجاب بھر میں جاری تبادلوں کی لہرکے اگلے مرحلے میں راولپندی سمیت پنجاب کے تمام تھانوں کے محرر وں کو تبدیل کرنے کی ہدائیت کر دی گئی ہے تبادلوں کے اس مرحلے میںکسی بھی محرر کو اس کے رہائشی ضلع سے ضلع سے ضلع بدر کیا جائے گااس ضمن میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اظہر حمید کھوکھر نے پنجاب کے تمام تھانوں کے محرر وںکی فوری تبدیلی کا حکم دیتے ہوئے تمام ریجنل اور ضلعی پولیس افسران کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں ہدائیت کی گئی ہے کہ کسی بھی محرر کو اس کے رہائشی ضلع میں تعینات نہ کیا جائے اور ایک ہی جگہ پر طویل عرصہ سے تعینات تمام محرروں کو کو بھی ضلع بدر کیا جائے یاد رہے کہ آئی جی پنجاب کے علاوہ تمام ریجن کے آر پی اوز، اضلاع کے سی پی اوز، ڈی پی اوز،مختلف ڈویژن کے ایس پی، سرکلز کے ڈی ایس پی اور تھانوں کے ایس ایچ اوز پہلے ہی تبدیل ہو چکے ہیں۔