عمران خان کی میانوالی ائیربیس پر پروٹوکول کے ساتھ گردش کرنے والی تصویر جھوٹی نکلی

نجی ٹی وی چینل نے عمران خان کے خلاف مخالفین کی طرف سے سوشل میڈیا پر چلنے والے پروپیگنڈا کو بے نقاب کر دیا

منگل 26 جون 2018 17:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 26 جون 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو انتخابات قریب آنے پر کئی مرتبہ سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی عمران خان کو ان کی حریف جماعتوں کے کارکنان اور حمایتی صارفین نے کئی مرتبہ ہدف تنقید بنایا۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے گھر کے باہر 300 ررینجرز اہلکار کی تعیناتی اور ان کا پروٹوکول بھی کسی سے ڈھکا چھُپا نہیں ہے ۔

جس پر انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حال ہی میں مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ن لیگ کی حمایتی ایک صارف نے عمران خان کی تصویر شئیر کی اور ساتھ ہی لکھا کہ عمران خان میانوالی میں اپنی انتخابی مہم کے لیے چارٹرڈ طیارے پر ایم ایم عالم میانوالی ائیر بیس پہنچے جہاں پی اے ایف ائیربیس کے کمانڈر نے عمران خان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ عمران خان کی تمام لینڈ کروزر گاڑیوں اور پروٹوکول کی گاڑیوں کو ائیر کرافٹ کے پاس ائیر بیس کے اندر ہی پارک کیا گیا۔تاہم نجی ٹی وی چینل نے عمران خان کے خلاف مخالفین کی سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم کو بے نقاب کر دیا۔نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس تصویر میں عمران خان نےجوکرتاپہناہےوہ عمران خان نے میانوالی کے جلسے میں نہیں پہنا تھا ۔

عمران خان نے ٹویٹر پر میانوالی جلسے کی جو تصاویر شئیر کی اس میں عمران خان نے لائننگ والا کرتا پہن رکھا تھا،جس پر ناقدین نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ نے تو سفید رنگ کی سادہ قمیض پہنی تھی اس پر لائننگ کہاں سے آ گئی۔ جب کہ عمران خان نے میانوالی جلسے میں لائئنگ والا کرتا ہی پہنا تھا۔سوشل میڈیا پر عمران خان کے کرتے کو لے کر ایک نئی بحث چھڑگئی ہے اور الیکشن سے قبل عمران خان کا کرتا بھی مخالفین کے نشانےپر آ گیا۔جب کہ پی ٹی آئی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ایک تصویر کو لے کر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانا محض ایک پراپیگنڈہ کا حصہ ہے۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے: