سندھ میں جس سے بھی اتحاد ہوا بنائیں گے، خلائی مخلوق کا علم نہیں ، اگر الیکشن شفاف ہوں گے تو ملک آگے چلے گا،دو سال قبل صاف پانی منصوبے میں 70ارب روپے کی کرپشن میں نے ہی پکڑی، اب کراچی کو صاف پانی دینے کا وقت ہے، جو کچھ نیب بتا رہا ہے وہ تحقیق ہم نے ہی کی تھی،خیبرپختونخوا میں ایک ہسپتال اور ایک یونیورسٹی بھی نہیں بنائی گئی، کے پی کے میں بجلی بنانے کا دعویٰ کیا گیا، کہا ںہے وہ بجلی، آج کراچی میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ ہو چکا ہے، ہم کراچی میں غلاظت کے ڈھیر ختم کریں گے، کراچی میں گرین لائن منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہو سکا، پیر پگارا بلائیں گے تو ان کے گھر کھانا بھی کھائیں گے،مجھے پنجاب کا مینڈیٹ ملا ، میں اس کا جواب دینے کو تیار ہوں، سندھ کا حساب پیپلز پارٹی سے مانگیں

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں شہباز شریف کا تقریب سے خطاب

منگل 26 جون 2018 18:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 26 جون 2018ء)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ میں جس سے بھی اتحاد ہوا بنائیں گے،مجھے خلائی مخلوق کا علم نہیں ، اگر الیکشن شفاف ہوں گے تو ملک آگے چلے گا،دو سال قبل صاف پانی منصوبے میں 70ارب روپے کی کرپشن میں نے ہی پکڑی، اب کراچی کو صاف پانی دینے کا وقت ہے، جو کچھ نیب بتا رہا ہے وہ تحقیق ہم نے ہی کی تھی،خیبرپختونخوا میں ایک ہسپتال اور ایک یونیورسٹی بھی نہیں بنائی گئی، کے پی کے میں بجلی بنانے کا دعویٰ کیا گیا، کہا ںہے وہ بجلی، آج کراچی میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ ہو چکا ہے، ہم کراچی میں غلاظت کے ڈھیر ختم کریں گے، کراچی میں گرین لائن منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہو سکا، پیر پگارا بلائیں گے تو ان کے گھر کھانا بھی کھائیں گے،مجھے پنجاب کا مینڈیٹ ملا ، میں اس کا جواب دینے کو تیار ہوں، سندھ کا حساب پیپلز پارٹی سے مانگیں۔

(جاری ہے)

منگل کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت اور دیگر صوبائی حکومتوں کی کامیابی کا موازنہ کرلیں، رینجرز نے کراچی آپریشن کو بہترین طریقے سے کیا، مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے کراچی میں امن بحال کیا، اگر ہمیں موقع ملا تو سندھ کو پنجاب سے بہتر بنا دیں گے، یتیم بچوں کو وظائف دیں گے، سڑکیں اور دانش سکول بنائیں گے، کراچی کے عوام کو ٹرانسپورٹ کی جدید سہولیات میسر نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کریم میں جنات کا ذکر ہے،مجھے خلائی مخلوق کا علم نہیں ہے، اگر الیکشن شفاف ہوں گے تو ملک آگے چلے گا، اگر ہمیں موقع ملا تو مزید خدمت کریں گے، مجھے پنجاب کا مینڈیٹ ملا ، میں اس کا جواب دینے کو تیار ہوں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے تھرکول منصوبہ شروع کیا، سندھ کا حساب پیپلز پارٹی سے مانگیں، میں کراچی آ گیا ہوں، یہاں گھر بھی بنائوں گا اور یہاں سے جائوں گا نہیں، گرین لائن منصوبے کیلئے نواز شریف نے 19ارب روپے دیئے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایک ہسپتال اور ایک یونیورسٹی بھی نہیں بنائی گئی، گمشدہ افراد کا سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے عوام کے 70ارب روپے بچائے، ہم نے سکول، کالج، یونیورسٹیاں اور ہسپتال بنائے، کے پی کے میں بجلی بنانے کا دعویٰ کیا گیا، کہا ںہے وہ بجلی، میں انشاء اللہ گھر گھر پانی لائوں گا، دو سال قبل صاف پانی منصوبے میں 70ارب روپے کی کرپشن میں نے ہی پکڑی، جو کچھ نیب بتا رہا ہے وہ تحقیق ہم نے ہی کی تھی، آج کراچی میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ ہو چکا ہے، ہم کراچی میں غلاظت کے ڈھیر ختم کریں گے، کراچی میں گرین لائن منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہو سکا، پیر پگارا بلائیں گے تو ان کے گھر کھانا بھی کھائیں گے، کراچی کو لاہور سے بہتر بنائیں گے، اب کراچی کو صاف پانی دینے کا وقت ہے، گرین لائن منصوبے کی بسیں ابھی تک نہیں پہنچیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں جس سے بھی اتحاد ہوا بنائیں گے،2013سے 2018تک ہماری خدمت سب کے سامنے ہیں۔