برطانوی میڈیا میں آنے والی پراپرٹیز شریف فیملی کی نہیں ،ْ حسین نواز

برطانوی اخبار کے دعوے کا جواب مناسب فورم پر دیا جارہا ہے ،ْنیب کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاریوں کی بات کی کوئی حیثیت نہیں ،ْ میڈیا سے گفتگو والدہ کی حالت پہلے سے زیادہ تشویشناک ہے، ڈاکٹروں نے بیہوشی کی دوابڑھا دی ہے ،ْوینٹی لیٹر ہٹانے کا فیصلہ بھی موخر کردیا گیا

منگل جون 19:22

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل جون ء)سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ برطانوی میڈیاکیذریعے سامنے آنے والی پراپرٹیز شریف فیملی کی ملکیت نہیں۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں حسین نواز نے کہا کہ برطانوی اخبار کے دعوے کا جواب مناسب فورم پر دیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برطانوی اخبار کے ذریعے سے سامنے آنے والی تمام پراپرٹیز کا کاروبار حسن نواز نے کیا تھا ،ْاب وہ بھی ان کی ملکیت نہیں۔

حسین نواز نے کہا کہ نیب کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاریوں کی بات کی کوئی حیثیت نہیں، برطانیہ میں قانون کی حکمرانی ہے،یہاں غیرقانونی اقدامات ممکن نہیں،نیب انٹرپول کے ذریعے جوکرناچاہتا ہے کرلے۔انہوںنے کہا کہ والدہ کی حالت پہلے سے زیادہ تشویشناک ہے، ڈاکٹروں نے بیہوشی کی دوابڑھا دی ہے ،ْوینٹی لیٹر ہٹانے کا فیصلہ بھی موخر کردیا گیا ۔

Your Thoughts and Comments