2013میں میرا مقابلہ پی ٹی آئی کے گلوکار سے تھا اب بھی ہے، مخالف جماعت میرے مقابلے میں پروفیسر ، ڈاکٹر یا انجینئر لائے، مجھے ٹھمکے لگانے نہیں آتے ، (ن) لیگ نے 5سال قبل عوام سے کئے گئے وعدے پورے کیے، 2018کے انتخابات میں لوگ ہمیں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے، ہم 2018کے انتخابات میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروا دیں گے، سابق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا جلسہ عام سے خطاب

منگل 26 جون 2018 20:52

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 26 جون 2018ء)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ 2013میں میرا مقابلہ پی ٹی آئی کے گلوکار سے تھا اب بھی گلوکار سے ہے، پی ٹی آئی میرے مقابلے میں پروفیسر ، ڈاکٹر یا انجینئر لائے، مجھے ٹھمکے لگانے نہیں آتے ، (ن) لیگ نے 5سال قبل عوام سے کئے گئے وعدے پورے کیے، 2018کے انتخابات میں لوگ ہمیں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے، ہم 2018کے انتخابات میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروا دیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم 2018کے انتخابات میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروا دیں گے، 2013میں میرا مقابلہ پی ٹی آئی کے گلوکار سے تھا اب بھی گلوکار سے ہے، پی ٹی آئی میرے مقابلے میں پروفیسر ، ڈاکٹر یا انجینئر لائے، مجھے ٹھمکے لگانے نہیں آتے ، (ن) لیگ نے 5سال قبل عوام سے کئے گئے وعدے پورے کیے، 2018کے انتخابات میں لوگ ہمیں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے۔