نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو کو تبدیل کر دیا

ڈی جی آئی بی ڈاکٹر سلیمان کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے سربراہ نیکٹا احسن غنی کوڈی جی آئی بی تعینات کردیا گیا

منگل 26 جون 2018 21:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 26 جون 2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو کو تبدیل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی حکومت نے اعلیٰ سطح کی وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر تبادلے کئے ہیں۔ اس سلسلے میں نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو کو تبدیل کر دیا ہے۔

نگران وزیراعظم نے ڈی جی آئی بی ڈاکٹر سلیمان کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے سربراہ نیکٹا احسن غنی کوڈی جی آئی بی تعینات کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو کو تبدیل کرنے کے مطالبے پر حالیہ اجلاس میں فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق موجودہ ڈی جی آئی بی ڈاکٹر سلیمان کی جگہ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے سربراہ احسان غنی کو آئی بی کا نیا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو سمری بھی بھجوائی دی گئی ہے۔

دوسری جانب نگران وفاقی حکومت نے اعلیٰ سطح کی وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر تبادلے کئے ہیں، منگل کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروسز کے گریڈ 22کے افسر طارق محمود پاشا کو سیکرٹری شمالیات سیکریٹریٹ گروپ کے گریڈ22کو محمد ایوب شیخ کو سیکرٹری ا مور کشمیر ، پولیس سروسز گروپ کی22گریڈ کے افسر عارف نواز خان کو سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول، پی ایس پی گروپ کے گریڈ 21کے افسر سلطان اعظم تیموری کو 3سال کے لئے ڈیپوٹیشن کے لئے بطور ممبر نیکٹا، پی ایس پی کے گروپ کے گریڈ 21کے افسر ثناء اللہ عباسی کو بطور آئی جی امور کشمیر وگلگت بلتستان ڈویژن، سیکرٹری شماریات خدمات سرانجام دینے والی ان لینڈ ریونیو کی گریڈ 22کے افسر رخسانہ یاسمین کو چیئرمین ایف بی آر، ڈی جی پاسپورٹ خدمات سرانجام دینے والی عشرت علی کو چیئرمین سی ڈی اے سیکرٹری داخلہ احمد نواز سکھیرا کی جگہ سیکرٹری داخلہ خدمات سرانجام دینے والے ارشد مرزا کو نیا سیکرٹری اطلاعات و نشریات ملک، بطور چیف سیکرٹری بلوچستان خدمات سرانجام دینے والے اورنگزیب حق کو نیا سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، طاہر رضا نقوی کو سیکرٹری پارلیمانی امور، معروف افضل کو سیکرٹری صنعت و پیدوار تعینات کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مجوزہ تمام تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔