سعودی دارالحکومت ریاض پر حملہ

سعودی فورسز نے الریاض کی جانب داغا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل مار گرایا ایرانی حمایت یافتہ حوثی سعودی وعالمی امن و سلامتی کے لیے خطرے کا موجب بن رہے ہیں،ترجمان عرب اتحاد

منگل 26 جون 2018 12:50

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 26 جون 2018ء)سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے اتوار کو یمن سے حوثی باغیوں کے دارالحکومت الریاض کی جانب داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو فضا ہی میں تباہ کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یمن سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی جنگجو آئے دن سعودی شہروں کی جانب بیلسٹک میزائل داغتے رہتے ہیں لیکن مملکت کی فضائی دفاعی فورسز انھیں ہدف پر گرنے سے قبل ہی ناکارہ بنا دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ حوثیوں کی یہ جارحانہ اور اشتعال انگیز کارروائی اس بات کا بین ثبوت ہے کہ ایرانی رجیم نے اس مسلح گروپ کی حمایت جاری رکھی ہوئی ہے اور اس کی جنگی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔یوں وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور کردہ قرار دادوں 2216 اور 2231 کی خلاف ورزی کا مرتکب ہورہا ہیاور سعودی عرب کی سلامتی کے علاوہ خطے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے بھی خطرے کا موجب بن رہا ہے۔