کویت: دلہے نے شادی پر فٹبال میچ دیکھنے کے لئے ہال میں بڑی ٹی وی اسکرین نصب کردی

منگل 26 جون 2018 15:31

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 26 جون 2018ء)کویت کے ایک دلہے نے اپنی شادی پر فٹبال میچ دیکھنے کے لئے ہال میں بڑی ٹی وی اسکرین نصب کردی۔

(جاری ہے)

دنیاکے سب سے مقبول کھیل فٹبال ورلڈ کپ کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے، فٹبالرز کے ایکشن نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں اس قدر مبتلا کردیا ہے کہ لوگ اپنا سارا کام کاج چھوڑ کر میچ دیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں ایک مداح نے تو اپنی شادی پر فٹبال میچ دیکھنے کا اہتمام کرکے سب کو حیران کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک کویتی دلہے نے اپنی شادی پر آئے مہمانوں کے لئے میچ دیکھنے کا خصوصی انتظام کیا اور اس حوالے سے ایک بڑی ٹی وی اسکرین ہال کے اندر ہی نصب کی جہاں وہ شادی کے ساتھ ساتھ میچ سے بھی خوب لطف اندوز ہوتے رہے ، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔۔