بھارت، ماں نے بیٹی کی چاہت میں 10ماہ کے شیر خوار بچے کو موت کی نیند سلا دیا

بچے کی لاش پانی کے ڈرم سے برآمد کر کے عورت کو گرفتار کرلیا، پولیس ذرائع

منگل 26 جون 2018 19:09

اورنگ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 26 جون 2018ء) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک ماں نے بیٹی کی چاہت میں 10ماہ کے شیر خوار بچے کو موت کی نیند سلا دیا،بچے کی لاش پانی کے ڈرم سے برآمد کر کے عورت کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ایک ماں نے اپنے 10ماہ کے بیٹے کو اس لئے ہلاک کردیا کہ اسے بیٹی کی طلب تھی۔ پولیس نے بچے کی لاش گھر میں رکھے پانی کے ڈرم سے برآمد کی۔پولیس نے عورت کو گرفتار کرلیا۔ پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ اس نے بیٹی کی چاہت میں بیٹے کو ماردیاکیونکہ وہ چاہتی تھی کہ اس کے یہاں بیٹی پیدا ہو۔ملزمہ کو دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :