مالٹا کے پانیوں میں 200سے زائد تارکین وطن کے ساتھ پھنسے ریسکیو بحری جہاز کو اٹلی بندرگاہ رکنے کی اجازت نہ ملی

منگل 26 جون 2018 21:48

روم (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 26 جون 2018ء)مالٹا کے پانیوں میں 200سے زائد تارکین وطن کے ساتھ اس وقت پھنسے ہوئے لائف لائن کے ریسکیو بحری جہازکو اٹلی کی بندرگاہ پر رکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

یہ بات ملک کے انتہائی دائیں بازو کے وزیر داخلہ میٹیو سالوینی نے گزشتہ روز کہی ہے۔بحری جہاز جسکا تعلق جرمن این جی او لائف لائن سے ہے ،مالٹا کے ساحل سے تقریباً30ناٹیکل میل دور پھنساہوا ہے اور اس پر 234تارکین وطن سوار ہیں جنہیں بدھ کے روز بچایا گیا تھا ۔۔

متعلقہ عنوان :