ویت نام میں سیلابوں اور تودے گرنے کے واقعات میں 15افراد ہلاک

طوفان کی زد میں آگر گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور فصلیں اور انفراسٹریکچر تباہ ہو گیا ہے ، حکام

منگل 26 جون 2018 21:48

ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 26 جون 2018ء)ویت نام کے پہاڑی شمالی علاقے میں سیلابوں اور تودے گرنے کے واقعات میں 15افراد ہلا ک ہوگئے ہیں ،یہ بات حکام نے منگل کے روز کہی ہے جیساکہ طوفان کی زد میں آگر گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور فصلیں اور انفراسٹریکچر تباہ ہو گیا ہے ۔اختتام ہفتہ پر آنیوالے سیلاب کے بعد کم از کم 12افراد ابھی تک لاپتہ ہیں اور سینکڑوں کی تعداد میں فوجی او ر پولیس اہلکار امدادی کارروائیوں کیلئے تعینات کردئیے گئے ہیں ۔

ویت نام جون اور نومبر کے درمین بارشوں کے موسم میں اکثر سیلابوں میں زد میں رہتا ہے ۔تازہ ترین طوفان سے متعدد شمالی صوبے متاثر ہوئے ہیں جہاں ملبے کا ڈھیر پڑا ہوا ہے اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں جبکہ مقامی لوگوں کو اپنے گھروں کی صفائی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

قدرتی آفات کے کنٹرول کے لئے قومی کمیٹی کا منگل کے روز کہنا ہے کہ صوبہ ہا گیانگ میں تین افراد اپنے گھر منہدم ہونے سے ہلاک ہوگئے جبکہ 12دیگر افراد لائی شایو صوبہ میں سیلابی پانی، تودے اور مکانات گرنے سے لاپتہ ہوگئے ہیں ۔

اسکا کہنا ہیکہ خطے میں 6.1ملین ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے ۔ایک ماہی گیر کا کہنا ہے کہ سیلاب آنے سے اسکی ہر ایک چیز پانی کی نذر ہوگئی اور اسے 3لاکھ ڈالر کا نقصان پہنچاہے ۔لائی شایو صوبہ سے ڈو تھی ہونگ نے بتایا کہ ہم اب بہت زیاد نقصان میں چلے گئے ،ہماری تمام مچھلیاں سیلابی پانی میں بہہ گئی ہیں ہمیں نہیں معلوم اب کیا کرناہے ۔متعدد دورآفتادہ علاقوں میں موصلاتی نظام منقطع ہے ،علاقے میں چٹانوں اورکیچڑ کے باعث سڑکیں بند ہیں۔۔