سعودی عرب اپنے فوجیوں کو ٹریننگ کے لیے بھارت بھیجے گا

منگل 26 جون 2018 23:32

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 26 جون 2018ء)سعودی عرب اپنے فوجیوں کو ٹریننگ کے لیے بھارت بھیجے گا۔عرب اخبار کے مطابق سعودی کیڈٹس بھارت کی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں تربیت حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنے والے پانچ سعودی فوجیوں کا یہ دوسرا گروپ ہے۔سعودی عرب میں تعینات بھارتی سفیر کا کہنا ہے کہ اس تربیت کا مقصد دونوں ملکوں میں دوستانہ تعلقات میں مزید اضافہ کرنا ہے۔سعودی کیڈٹس کی بھارتی فوجی اکیڈمی میں تربیت کا معاہدہ 2014 میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے دورہ بھارت کے موقع پر ہوا تھا جو اس وقت سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع تھے۔