بھارتی فوج کا حاضر سروس میجر اپنے فوجی دوست کی بیوی کا قاتل نکلا

منگل جون 23:32

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل جون ء)بھارتی فوج کا حاضر سروس میجر اپنے ہی فوجی دوست کی بیوی کا قاتل نکلا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میجر نکھل ہانڈا نے اپنے دوست میجر کی بیوی کو چلتی گاڑی سے پھینکا، پھر اسے روند ڈالا اور فرار ہوگیا۔پولیس نے موبائل فون کی لوکیشن کی مدد سے میجر نکھل کو میرٹھ سے گرفتار کرلیا ہے اور ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

40 سالہ میجر نکھل نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ وہ اپنے میجر دوست کی بیوی 35 سالہ شائلزہ دیویدی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن خاتون کے انکار پر اس کی جان لے لی۔پولیس کے مطابق میجر نکھل ہانڈا مقتولہ سے شادی کرنا چاہتا تھا اور اسے تین ہزار سے زیادہ فون کالز اور مسیجز بھیج کا تھا۔ایک دن میجر نکھل بہانے سے اپنے دوست کی بیوی کو گاڑی میں سیر کرانے کے لیے لے گیا اور دوران سفر شادی کی پیشکش کی ،ْجب خاتون نے شادی سے انکار کیا نکھل طیش میں آگیا اور اس نے چلتی گاڑی سے خاتون کو پھینک دیا اور اتنا ہی نہیں خاتون کو گاڑی سے روند بھی ڈالا اور قتل کے بعد فرار ہوگیا۔

Your Thoughts and Comments