گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے پولنگ کا وقت شام پانچ بجے سے بڑھاکر رات آٹھ بجے تک کیا جائے ،ْمراسلہ

منگل 26 جون 2018 17:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 26 جون 2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات میں پولنگ کے وقت میں توسیع کی درخواست کر دی ۔ منگل کو تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے مراسلہ میں پولنگ کے وقت میں توسیع کی درخواست کی گئی ۔

(جاری ہے)

مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ ملک میں انتخابات بالکل قریب ہیں اور گرمی کی شدید لہر پائی جاتی ہے ،ْدن بارہ بجے سے شام 4 بجے تک گرمی اپنے پورے عروج پر ہوتی ہے ،ْگرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام الناس کی آسانی کے لیے پولنگ کا وقت شام پانچ بجے سے بڑھاکر رات آٹھ بجے تک کیا جائے۔

مرسلہ میں کہاگیا کہ گرمی کم ہوگی اور زیادہ سے زیادہ لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے ۔مراسلہ میں کہاگیا کہ پولنگ کے وقت میں توسیع کرنیسے بہت سے بیمار اور بوڑھے لوگوں کو آسانی ہو جائے گی۔