ملتان ،خصوصی عدالت نے دودہشت گردوں کی جائیدادیں ضبط کرنے کاحکم دیدیا

منگل 26 جون 2018 23:22

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 26 جون 2018ء)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر1 نے بارودی مواد رکھنے کے الزام میں دودہشت گردوں کی جائیدادیں ضبط کرنے کی سزا کاحکم سنادیا۔سی ٹی ڈی ملتان نے گزشتہ سال دسمبر میں خفیہ اطلاعات پر گیلے وال موڑ کے قریب چھاپہ مار کر محمد ارشد اور محمد یاسر کوگرفتار کرلیاتھااوردہشت گردی میں استعمال کرنے کیلئے بارودی مواد بھی قبضے میں لے لیاتھا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی نے ارشد کے قبضے سے ایک گرنیڈ،30بورپسٹل اور پانچ گولیاں کیں جبکہ یاسر کے قبضے سے دوہینڈگرنیڈ برآمد کیے۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1کے جج ملک خالد محمود نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں دہشت گردوں کی جائیدادیں ضبط کرنے کاحکم دیا۔اس کے علاوہ خصوصی عدالت نے ارشد کو تین سال قید بامشقت جبکہ یاسرکو تین سال قید بامشقت اورمزید دوسال قید بامشقت کے ساتھ پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔یاسر کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 15دن قید کاٹناہوگی۔

متعلقہ عنوان :