سپریم کورٹ نے تمام شادی ہالز کو ریگولرائزیشن چارجز ادا کرنے پر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا

منگل 26 جون 2018 23:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 26 جون 2018ء) سپریم کورٹ نے غیر قانونی شادی ہالز کیس میں تمام شادی ہالز کو ریگولرائزیشن چارجز ادا کرنے پر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کیس نمٹادیا ہے۔ منگل کوچیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہا کہ کسی کو قانون کے خلاف تعمیرات کی اجازت نہیں دیں گے، سوال یہ ہے کہ سی ڈی اے نے غیر قانونی شادی ہالز کے خلاف کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ شادی ہالز سے متعلق ما حولیات کے عنصر کو بھی مدنظر رکھا جائے اور سی ڈی اے شادی ہالز کو ریگولرائزیشن چارجز ادا کرنے پر سرٹفکیٹ جاری کرے اوراس حوالے سے متعلقہ اداروں کی جانب سے وفاقی محتسب کی رپورٹ میںبنائے گئے ایس او پیزپر عمل درآمد کیا جائے۔