یو سی 68 میں ایسے ووٹر رجسٹرز ہیں جو فوت ہوچکے ہیں،چیف جسٹس معاملے کا سوموٹو ایکشن لیں ‘یاسمین راشد

مریم نواز کی بیرون ملک جائیدادیں سامنے آرہی ہیں ،اگر شریف فیملی کی جائیدادیں نہیں ہیں تو پھر یہ ان الزامات کا جواب کیوں نہیں دیتے ،انتخابات تک گورنر ہاوسز کوبند کرنا چاہئے 10سال شہباز شریف کی حکومت رہی پینے کا صاف پانی فراہم نہیں کرسکیںشریف فیملی صرف جیل جانے کی تیاری کرے ‘پریس کانفرنس

منگل 26 جون 2018 23:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 26 جون 2018ء)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما و نامزد امیدوار این اے 125ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ این اے 125 میں انتیس ہزار فور شدگان کے ووٹوں کا بھی اندراج کر دیا گیا ہے ،مردوں کی جان چھوڑ دیں، وہ کب تک قبروں سے نکل کر ووٹ ڈالنے آتے رہیں گے،چیف جسٹس سے اپیل کررہے ہیں کہ وہ اس معاملے کا سوموٹو ایکشن لیں یو سی 68 میں ایسے ووٹر رجسٹرز ہیں جو فوت ہوچکے ہیں،انتیس ہزار ووٹ ووٹرزلسٹ میں موجود ہیںگزشتہ انتخابات میں بھی یہی معاملہ رہاتھا۔

امیدوارپی پی 149زبیر نیاز ی کے ہمراہ پر یس کانفرنس کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہاکہ کس بنیاد پر ریٹرنگ افسر نے مریم نواز کے کاغذ منظور کئے، مریم نواز کی بیرون ملک جائیدادیں سامنے آرہی ہیں ،اگر شریف فیملی کی جائیدادیں نہیں ہیں تو پھر یہ ان الزامات کا جواب کیوں نہیں دیتے ،شہباز شریف کراچی گئے کس کے پرائیوٹ جہاز میں سفر کیاعمران خان جہاز میں جائے تو شور مچاتے ہیںانیس گاڑیوں کا پروٹوکول کراچی میں گورنر سندھ نے کراچی میں شہباز شریف کو دیا،کیا الیکشن کمیشن کو یہ سب نظر نہیں آتان لیگ کی انتخابی مہم گورنر ہاوسز میں بیٹھ کر چلائی جارہی ہے انتخابات تک گورنر ہاوسز کوبند کرنا چاہئے 10سال شہباز شریف کی حکومت رہی پینے کا صاف پانی فراہم نہیں کرسکیںشریف فیملی صرف جیل جانے کی تیاری کرے یوسی 68 سے لوگ میرے پاس لسٹیں لے کر آئے ہیں29 ہزار بوگس ووٹ پھر لسٹوں میں شامل ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ڈیلی میل کی خبر کے مطابق ان کی 32 ملین ڈالر کی جائیدادیں ہیں خبر کے مطابق ساری جائیدادیں ان کی ملکیت ہیں مریم نواز بھی ان جائیدادوں کی مالکہ ہیں گر یہ غلط خبر ہے تو نواز شریف ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کریں ،صاف پانی پراجیکٹ کے 4 سو کروڑ روپے این اے 125 کے لیے رکھے تھے کہاں گئے پانی اور بجلی کے جھوٹے نعرے لگانا اور کہانیاں سنانا چھوڑ دیں دس سال اس صوبے اور حلقے میں شہباز شریف کی حکومت رہی صاف پانی کے حالات دیکھ لیں ۔