نوازشریف کے خلاف ہرچال ناکام ہو رہی ہے ،ْ مریم نواز

کارکنوں کوپیغامات پہنچ چکے ہیں ،ْ عوام نے ہی نواز شریف کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف آواز اٹھائی، ظلم کے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ہے ،ْ میڈیا سے گفتگو

پیر 9 جولائی 2018 18:11

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 9 جولائی 2018ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کے خلاف ہرچال ناکام ہو رہی ہے ،ْکارکنوں کوپیغامات پہنچ چکے ہیں ،ْ عوام نے ہی نواز شریف کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف آواز اٹھائی، ظلم کے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف ہرچال ناکام ہو رہی ہے، کارکنوں کو پیغامات پہنچ چکے ہیں، عوام نے ہی نواز شریف کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف آواز اٹھائی، ظلم کے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاید عمران خان کی اپنی تربیت میں بھی کمی رہ گئی ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 11، مریم نواز کو 8 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کو احتساب عدالت میں پیش کیا جس کے بعد عدالت نے انہیں اڈیالہ جیل بھیج دیا۔