سول ایوی ایشن نے سوا ارب روپے کی نادہندہ ہونے پر شاہین ایئر لائن کی فلائٹ منسوخ کردی

پیر 9 جولائی 2018 22:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 9 جولائی 2018ء) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شاہین ایئر کی اسلام آباد،دبئی،اسلام آباد سیکٹر کی فلائٹ این ایل 221/224 مورخہ 13 جولائی سے منسوخ کردی ہے۔

(جاری ہے)

سی اے اے کی جانب سے شاہین ائیر کو جاری کئے گئے خط میں ائیر لائن سے کہا گیا ہے کہ وہ اس حوالے سے متاثرہ مسافروں کو آگاہ کریں تاکہ وہ کسی بھی قسم کی زحمت سے بچ سکیں۔ واضح رہے کہ شاہین ائیر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی سوا ارب روپے سے زائد کی نادہندہ ہے۔ 13جولائی یا اس کے بعد مذکورہ فلائیٹ سے دبئی جانے کے خواہشمند مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے لئے کسی متبادل فلائیٹ کا بندوبست کریں۔

متعلقہ عنوان :