ایون فیلڈ کے باہر چور کے نعرے لگانے والوں کو جواب مل گیا

ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کی کھڑکیوں میں سے مظاہرین کو انڈے مارے گئے

پیر 9 جولائی 2018 20:59

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 9 جولائی 2018ء):ایون فیلڈ کے باہر چور کے نعرے لگانے والوں کو جواب مل گیا۔ ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کی کھڑکیوں میں سے مظاہرین کو انڈے مارے گئے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن میں ہی مقیم ہیں۔ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے 13 جولائی کو وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز لندن میں مقیم ہیں اور 13 جولائی کو وطن واپس لوٹیں گے۔لندن میں مقیم کئی پاکستانیوں نے سزا ہونے پر ایون فیلڈ ریفرنس کے باہر نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف احتجاج کیا ۔ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں احتساب عدالت سے سزا پانے والے سابق وزیرا عظم نواز شریف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ایون فیلڈ ریفرنس میں ہی رہائش پذیر ہیں۔

(جاری ہے)

لندن میں موجود پاکستانی عوام نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر احتجاج کیا اور چور چور کے نعرے بھی لگائے ۔اس موقع پر مظاہرین پر گندے انڈے برسائے گئے تاہم اس کے باوجود مظاہرین نے اپنا احتجاج جاری رکھا اور چور چور کے نعرے بھی لگاتے رہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی مظاہرین کو ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر گالم گلوچ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔۔یاد رہے کہ پانامہ کیس میں نواز شریف کی نا اہلی کے بعد سے ہی مسلم لیگ ن کے لیے مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ جس کے بعد احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو دی جانے والی سزا مسلم لیگ ن کےتابور میں آخری کیل قرار دیا جا رہا ہے۔