نوازشریف کے وکیل کا فاضل جج محمد بشیر پر باقی دو ریفرنسز میں سماعت نہ کرنے کا اعتراض

پیر جولائی 22:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جولائی ء)شریف خاندان کے خلاف العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی،نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے دوران سماعت فاضل جج پر باقی دو ریفرنس میں سماعت نہ کرنے کا اعتراض اٹھا دیا۔

(جاری ہے)

خواجہ حارث نے کہا کہ مناسب بات ہے کہ آپ سپریم کورٹ کو کیس کی سماعت کی تاریخ میں توسیع اور ہمارے اعتراض سے متعلق حوالے لگا دیں۔

فاضل جج نے کہا کہ توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کو آگاہ کرنا میرا کام ہے۔خواجہ حارث نے کہا کہ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز جمعہ کو لندن سے پاکستان پہنچ رہے ہیں،بہتر ہے کہ سماعت پیر تک ملتوی کردی جائے۔فاضل جج نے العزیزیہ ریفرنس کی سماعت 12جولائی بروز بدھ تک ملتوی کردی۔

Your Thoughts and Comments