ختم نبوت ترمیم میں پی ٹی آئی براہ راست ملوث تھی، مولانا فضل الرحمان

راجہ ظفر الحق رپورٹ میں شفقت محمود کا نام آیا ہے، ہمارا مقابلہ ملک میں مغربی تہذیب کے پوجاریوں سے ہے قلیت میں ہونے کے باوجود ختم نبوت پر ہم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا، جلسے سے خطاب

پیر 9 جولائی 2018 23:04

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 9 جولائی 2018ء) متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ختم نبوت ترمیم میں پی ٹی آئی براہ راست ملوث تھی، راجہ ظفر الحق رپورٹ میں شفقت محمود کا نام آیا ہے، ہمارا مقابلہ ملک میں مغربی تہذیب کے پوجاریوں سے ہے، اقلیت میں ہونے کے باوجود ختم نبوت پر ہم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا، ایم ایم اے کے صدر مولانا فضل الرحمان نے پیر کے روز لکی مروت کے علاقہ تجوڑی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25جولائی کو اہم ایم اے کے امیدوار کامیابی حاصل کریں گے، صوبائی حکومت کے ساتھ وفاق میں بھی ہماری حکومت ہوگی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بنی70سال ہو گے لیکن ملک کی سیاست پر اب بھی قبضہ ہے ملک کی قیادت بنانے کا اختیار عوام کے ہاتھوں میں ہے اور عوام کے ہاتھ میں ووٹ کی طاقت ہے، پہلے زمانہ میں تلوارں سے جنگیں لڑی جاتی تھیں آج ووٹ کی پرچی سے جنگ لڑی جارہی ہے، ووٹ کی پرچی تلوار کی حیثیت حاصل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ میرا مقابلہ ان قوتوں سے ہے جو ملک میں مغربی تہذیب لانا چاہتی ہیں لیکن یہاں یہودی اور مغربی تہذیب کیلئے کوئی جگہ نہیں، راجہ ظفر الحق رپورت میں پی ٹی آئی کے شفقت محمود چور نکلے، شفقت محمود نے اعتراف کیا کہ عمران خان کے کہنے پر یہ کام کیا ہے، عمران خان نے قادیانیوں کے سربراہ سے جو تعاون مانگا ہے وہ اسی سلسلے کی کڑی ہے، کیونکہ پی ٹی آئی نے وعدہ کیا کہ وہ قادنیوں کے خلاف قانون میں تبدیلی لائیں گے۔