تمام رکاوٹوں اور پابندیوں کے باوجود انتخابی مہم جاری رکھوں گا، بلاول بھٹو زرداری

کارکن پرامن رہیں،انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی

پیر جولائی 23:47

لاہور۔9 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جولائی ء)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رکاوٹوں کے باوجود انتخابی مہم جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے استقبال کیلئے آنیوالے جیالوں کو روکا جارہا ہے، تمام رکاوٹوں اور پابندیوں کے باوجود انتخابی مہم جاری رکھوں گا، انہوں نے کہا کہ اوچ شریف کے بعد انتظامیہ ملتان میں بھی میری انتخابی مہم میں رکاوٹ ڈال رہی ہے جبکہ پشاور میں جلسے کے مقام کی دی گئی اجازت تک واپس لے لی گئی ہے، یہ رکاوٹیں مجھے انتخابی مہم چلانے سے روکنے کے مترادف ہیں،انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کی حیثیت سے انتخابی مہم چلانا میرا آئینی حق ہے، جتنی مرضی رکاوٹیں ڈالیں جائیں، انتخابی مہم جاری رکھوں گا، بلاول بھٹو نے کہا کہ میں اپنا پیغام لے کر ملک کے کونے کونے اور گلی گلی جائوں گا، کراچی سے شروع ہوا یہ سفر خیبر تک جاری رہے گا، ہمیں ایسے ہتھکنڈوں سے عوام میں جانے سے روکا نہیں جا سکتا، کارکن پرامن رہیں اور انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں۔

Your Thoughts and Comments