عمران خان نے مجھے کہا کہ ہمارے ساتھ آئو جتنی ٹکٹیں چاہئیں دیں گے ،

میں نے عمران خان کو کہا کہ یہ مشکل وقت ہے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا ٹیکسلا میں کارکنو ں سے خطاب

پیر 9 جولائی 2018 23:47

ٹیکسلا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 9 جولائی 2018ء)سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھے کہا کہ ہمارے ساتھ آئو جتنی ٹکٹیں چاہئیں دیں گے ،میں نے عمران خان کو کہا کہ یہ مشکل وقت ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے نوازشریف سے وفاداری نبھائی ،مجھے کہا گیا کہ ٹکٹ چاہیے تو درخواست دے دو،میں نے کہا نہ کبھی درخواست دی ہے نہ کبھی دوں گا ،عمران خان نے مجھے کہا کہ ہمارے ساتھ آئو جتنی ٹکٹیں چاہیئیں دیں گے ،میں نے عمران خان کو کہا کہ یہ مشکل وقت ہے ،میں پی ٹی آئی کو کہتا ہوں کیا ایسے امیدوار تبدیلی لائیں گے ۔