سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ نے بیٹے اور پوتی کے ساتھ جیل جانے کا اعلان کر دیا

پیر جولائی 23:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جولائی ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ نے بیٹے اور پوتی کے ساتھ جیل جانے کا اعلان کر دیا میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو قید کی سزا سنائی تو کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا تاہم نواز شریف اور مریم نواز لندن میں موجود ہونے کے باعث تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔

مریم نواز شریف نے اپنے والد کے ہمراہ جمعہ 13 جولائی کو واپس آنے کا اعلان کر رکھا ہے جس کے پیش نظر نیب حکام نے انہیں ائیرپورٹ سے ہی گرفتار کرنے پر غور شروع کر دیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں اور کارکنان نے نواز شریف اور مریم نواز کے استقبال کی بھرپور تیاریاں بھی شروع کر دی ہیںایک اخبار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی والدہ نے اپنے بیٹے اور پوتی کا استقبال کرنے کیلئے لاہور ائیرپورٹ جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے لکھا ’’نواز شریف کی والدہ، آپی جی، بضد ہیں اور انہوں نے گھر والوں کو کہہ دیا ہے کہ وہ نواز شریف کا استقبال کرنے کیلئے لاہور ائیرپورٹ پر جائیں گی۔ میں نواز شریف کو گرفتار نہیں ہونے دوں گی، اگر گرفتار کیا تو میں بھی ساتھ جائوں گی، ان کی عمر 85 سال ہے۔‘‘ -18/--420

Your Thoughts and Comments