ْنیب کا اثاثہ جات ریفرنس میں سینیٹر اسحاق ڈار کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرنے کا فیصلہ

وزارت داخلہ کو ملزم کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کیلئے خط لکھا تاہم وزارت داخلہ نے مزید دستاویزات کا مطالبہ کر دیا،ذرائع

منگل 10 جولائی 2018 20:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 10 جولائی 2018ء)نیب نے اثاثہ جات ریفرنس میں سینیٹر اسحاق ڈار کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا اور وزارت داخلہ کو ملزم کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کیلئے خط لکھ دیا،وزارت داخلہ نے نیب سے مزید دستاویزات مانگ لیں۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع کے مطابق نیب نے سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے کی کارروائی شروع کر تے ہوئے اثاثہ جات ریفرنس میں سینیٹر اسحاق ڈار کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نیب کی طرف سے سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ کے اجرا کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔نیب نے خط کے ساتھ ضروری دستاویزات سمیت دائمی وارنٹ اور اسحاق ڈار کی ٹریول ہسٹری بھی لگائی ہے۔وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست کو نامکمل قرار دے کر واپس کر دیا،اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ کے اجرا کی منظوری نگران وزیر داخلہ دیںگے۔

متعلقہ عنوان :