علیم خان نیب لاہور کے روبرو پیش

منگل 10 جولائی 2018 23:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 10 جولائی 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور لاہور سے قومی اسمبلی کے امیدوار علیم خان نیب لاہور کے روبرو پیش ہوگئے نیب لاہور نے علیم خان کو ان کی آف شور کمپنیوں کے الزامات پر تحقیقات کیلئے طلب کر رکھا تھا بتایاگیا ہے کہ علیم خان نے نیب لاہور کی جوائنٹ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کے جواب فراہم کردئیے ہیں علیم خان نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک موجود رہے۔