لاہور ، نواز شریف کی آمد پر مسلم لیگ ن کی جانب سے نکالی جانے والی استقبالیہ ریلی میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی

منگل 10 جولائی 2018 23:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 10 جولائی 2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی اور خصوصی طور پر ان کی لاہور متوقع آمد کے حوالے سے اینٹی رائیٹ فورس کا ایک اجلاس منعقد ہوا ایس پی اینٹی رائیڈ فورس ندیم کھوکھر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فورس کے افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی اجلاس میں ایس پی ندیم کھوکھر نے احکامات جاری کئے کہ نواز شریف کی آمد پر مسلم لیگ ن کی جانب سے نکالی جانے والی استقبالیہ ریلی میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ استقبالیہ ریلی کے دوران قانون کو ہاتھ میں لے گا تو اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔