پاکپتن ، 25 جولائی کو تحریک لبیک یارسول اللہ کو ووٹ دیں،خادم حسین رضوی

اقتدار میں آکر حضور کی تعلیمات کو فروغ دیں گے،اب پاکستان کے تخت پر حضور علیہ الصلوٰة والسلام کا دین آئے گا،سربراہ تحریک لبیک یا رسول اللہ

منگل 10 جولائی 2018 23:20

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 10 جولائی 2018ء)تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ خادم حسین رضوی نے کہاہے کہ 25 جولائی کو تحریک لبیک یارسول اللہ کو ووٹ دیں، اقتدار میں آکر حضور کی تعلیمات کو فروغ دیں گے،اب پاکستان کے تخت پر حضور علیہ الصلوٰة والسلام کا دین آئے گا اور اسلام مخالف قوانین، نظریہ پاکستان مخالف بیانیہ دینے والے، چاروں اطراف اللہ اکبر کی آواز بند کرنے والے، کرپشن و دیگر قومی و ملی نقصان پہنچانے والے کرپٹ سیاست دانوں کا کڑا احتساب ہوگا،نظام مصطفی کا نفاذ وقت کی اشد ضرورت ہے، عوام لبیک یارسول اللہ کوووٹ دے کر کامیاب کروائیں، پاکستان میں پروٹوکول پر گھومنے والے شہباز شریف لندن میں پیدل دوڑیں لگا رہے تھے،۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکپتن میں جلسہ سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحریک لبیک یارسول اللہ کے PP-192 سے امیدوارحاجی محمد اکرام کمبوہ، سینکڑوں کارکنان موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا 25 جولائی پاکستان میں لبیک یا رسول اللہ والوں کی فتح کا دن ہوگا۔، کرکٹ کے کھلاڑی کا سیاست میں کوئی کام نہیں، عمران خان ایک کرکٹ کھیلنے والا ہے، شریف برادران نے چوری کے سوا کچھ نہیں کیا۔قبل ازیں قائد کی آمد پر کارکنان نے پرتپاک استقبال کیا۔خادم حسین رضوی کے جلسہ کے دوران سیکورٹی کے انتظامات سخت رہے۔ ۔ ۔۔۔۔