نواز شریف اور مریم نواز کا لندن میں گھر سے نکلنا محال ہو گیا

گھر کے باہر پاکستانیوں کے چور چور کے نعرے، حسین نواز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے انڈے خرید لئے

منگل 10 جولائی 2018 23:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 10 جولائی 2018ء)نواز شریف اور مریم نواز نے لندن میں مقیم اپنے گھر ایون فیلڈ فلیٹس سے باہر نکلنا محال ہو گیا ہے جبکہ باپ بیٹی سارا دن گھر کے اندر ہی قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ لندن میں ان کی رہائش گاہ کے باہر سینکڑوں پاکستانی مظاہرہ کر رہے ہیں اور چور چور کے نعرے لگا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

لندن میں جینا محال کر دیا ہے اور باپ بیٹی ہسپتال میں مقیم کلثوم نواز تک بھی نہیں جا سکے ہیں۔ نواز شریف کے بڑے بیٹے حسین نواز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے درجنوں کریٹ انڈوں کے خرید لئے ہیں تاہم مظاہرین گھر کے باہر چور چور کے نعرے لگانے میں مصروف ہیں ۔ نا مساعد حالات میں ڈاکٹروں نے نواز شریف کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے کیونکہ وہ پہلے ہی دل کے مبینہ عارضہ میں مبتلا ہیں۔