شدید بارشوں نے جاپان کے متعدد علاقوں میں تباہی پھیلا دی ،ہلاکتوں کی تعداد 141 ہوگئی

منگل 10 جولائی 2018 19:36

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 10 جولائی 2018ء)شدید بارشوں میں،جس نے جاپان کے متعدد علاقوں میں تباہی پھیلائی ہے،ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 141تک پہنچ گئی ہے،یہ بات حکومت نے منگل کو بتائی۔متعدد افراد ابھی تک لاپتہ ہیں اور ریسکیو اہلکار اور پولیس اور فوجی اہلکار زندہ بچ جانے والے اور ہلاک ہونے والے افراد کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں جبکہ سیلابی پانی کی سطح کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔

یہ تعداد اب تین دہائیوں میں بارش سے متعلقہ کسی آفت میں ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے اور اس میں وزیراعظم شنزوایبے کو گزشتہ روز اس ہفتے کے اوائل میں شروع ہونے والا چار ملکی دورہ منسوخ کرنے پر مجبور کردیا تھا۔آفت کی شدت ابھی تک واضح ہورہی ہے،جس میں ریسکیو اہلکاروں نے اب ہی سیلاب اور زمینی تودے گرنے کے باعث منقطع علاقوں تک پہنچنا شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سینکڑوں افراد کو گھروں کی چھتوں سے بحفاظت اتارا گیا ہے،جہاں انہوں نے سیلابی پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد پناہ لے رکھی تھی۔حکومت کا کہنا ہے کہ پولیس آگ بجھانے والے اہلکاروں اور فوجی اہلکاروں سمیت 70,000سے زائد افراد کو زندہ بچ جانے یا ہلاک ہونے والے افراد کی تلاش میں لگایا گیا ہے۔ توقع ہے کہ ایبے اس ماہ کے آخر میں تباہ شدہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔