بھارت: بس اور ڈمپر میں تصادم،12 افراد ہلاک،24 زخمی

منگل 10 جولائی 2018 19:39

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 10 جولائی 2018ء)بھارت میں بس اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں 12افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست راجستھان کے کے ضلع اجمیر میں اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں 12افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں نے ہلاک افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو اجمیر کے جواہر لال نہرو ہسپتال میں منتقل کرایا دیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :