الیکشن کے آخری 72 گھنٹے عوام میں رہوں گا، شیخ رشید

اسمبلی میں اور چوہدری نثار دو پرانے آدمی رہ گئے ہیں، این اے 60 سے ایک ایفیڈرین فروش امیدوار کھڑے ہیں،سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی انتخابی مہم کے دوران گفتگو

منگل 10 جولائی 2018 13:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 10 جولائی 2018ء) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسمبلی میں شیخ رشید اور چوہدری نثار دو پرانے آدمی رہ گئے ہیں‘ این اے 60 سے ایک ایفیڈرین فروش امیدوار کھڑے ہیں‘ الیکشن کے آخری 72 گھنٹے میں عوام میں رہوں گا۔

(جاری ہے)

منگل کو انتخابی مہم کے دوران شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 60 سے ایک ایفیڈرین فروش امیدوار کھڑے ہیں۔

میں کوئی ارسطو نہیں ہوں میں ایک عام آدمی ہوں۔ اسمبلی میں یخ رشید اور چوہدری نثار دو پرانے آدمی رہ گئے ہیں۔ راولپنڈی کے غیرت مند عوام کا ووٹ خریدا نہیں جاسکتا۔ الیکشن کے آخری 72 گھنٹے میں عوام میں رہوں گا۔ دنیا بھر کی نظریں میرے حلقے پر لگی ہیں لوگ تنگ آچکے ہیں پولیس بدمعاش ہوگئی ہے۔