پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے خاتون اوردو لڑکیوں سمیت 5افراد کودریائے سواں میں ڈوبنے سے بچا لیا

بدھ 11 جولائی 2018 18:53

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 11 جولائی 2018ء) پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے خاتون اوردو لڑکیوں سمیت 5افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا ،دریائے سواں میں اچانک پانی کی سطح بلند ہونے پر پانچوں افراد پانی میں پھنس گئے تھے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق دریائے سواں میں اچانک پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث پھنس جانے والے پانچ افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر پہنچایا گیا ۔اہلیان علاقہ نے پاک فوج کی جانب سے فوری ریسپانس پر پانچ افراد کو ڈوبنے سے بچانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :