عمران خان اور شیخ رشید میں ملاقات،

موجودہ ملکی صورتحال پرتبادلہ خیال

بدھ جولائی 22:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ جولائی ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید میں بنی گالا میں ملاقات ہوئی جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال اور انتخابات پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں شیخ رشید نے پی ٹی آئی چیئرمین کو 22 جولائی کو لیاقت باغ میں جلسے میں شرکت کی یاددہانی بھی کرائی ۔ عمران خان22 جولائی کولیاقت باغ کے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔اس موقع پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ 22جولائی کو بہت بڑا جلسہ کرنے جارہے ہیں اور عمران خان اس جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ 25جولائی کو عمران خان حکومت بنائیں گے۔

Your Thoughts and Comments