کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی جیل میں 2 دن بعد ہی ہمت جواب دے گئی

نواز شریف کے داماد کا ضمانت کیلئے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ، درخواست کا مسودہ کل تک تیار کر لیا جائے گا

بدھ 11 جولائی 2018 23:16

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 11 جولائی 2018ء) کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی جیل میں 2 دن بعد ہی ہمت جواب دے گئی، نواز شریف کے داماد کا ضمانت کیلئے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ، درخواست کا مسودہ کل تک تیار کر لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے 2 روز قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا تھا۔

گرفتاری کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔ تاہم اب کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی جیل میں 2 دن بعد ہی ہمت جواب دے گئی ہے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر احتساب عدالت کی جانب سے دی گئی 2 سال جیل کی سزا کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ضمانت کیلئے بھی درخواست دائر کریں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت کی درخواست کا مسودہ کل تک تیار کر لیا جائے گا۔

دوسری جانب سمسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والے 37 کارکنوں کو جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ راولپنڈی پولیس نے لیگی رہنما کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والے 37 کارکنوں کو سول جج منزہ چودھری کی عدالت میں پیش کیاگیا۔ عدالت نے ن لیگ کے کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا،پولیس تھانہ سٹی پولیس ن لیگی کارکنوں کو لے کر اڈیالہ جیل روانہ ہو گئی۔واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے پر کیپٹن صفدر روپوش ہو گئے تھے تاہم قیادت کی جانب سے گرفتاری کا سگنل ملنے پر راولپنڈی میں لیاقت باغ میں ریلی کے ہمراہ گرفتاری دی۔