سابق صدر آصف زرداری نے سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا

آصف زرداری آج رات لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گے،قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا

بدھ 11 جولائی 2018 23:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 11 جولائی 2018ء) :سابق صدر آصف زرداری نے سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا آصف زرداری آج رات لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گے،قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اپنے قریبی ساتھی حسین لوائی کی گرفتاری کے بعد شکنجے میں آ چکے ہیں۔

2روز قبل ایف آئی اے نے حسین لوائی کے خلاف مقدمی درج کرلیا تھا۔مقدمے کے متن کے مطابق آصف زرداری اور فریال تالپورکی کمپنی بھی منی لانڈرنگ سے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہے، زرداری گروپ نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی رقم وصول کی۔مقدمے میں اومنی گروپ کے مالک انور مجید کی کمپنیوں کا بھی ذکر ہے۔

(جاری ہے)

منی لانڈرنگ سے فائدہ اٹھانے والوں میں نزلی مجید، نمرہ مجید، عبدالغنی مجید شامل ہیں۔

ابتدائی طور پر 10 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جس میں چئیرمین سمٹ بینک نصیر عبداللہ لوتھا، عبدالغنی مجید، اسلم مسعود، محمد عارف خان، نورین سلطان، کرن امان، عدیل شاہ راشدی، طحہ رضا نامزد ملزمان ہیں۔منی لانڈرنگ سے فائدہ اٹھانے والی کمپنیوں اور افراد کو سمن جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔اس حوالے سے سابق صدر آصف زرداری کو کل ایف آئی نے طلب کیا ہوا ہے کہ تاہم سابق صدر آصف زرداری نے ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

آج ایف آئی اے میں آج آصف زرداری کی جانب سے انکی ٹیم پیش ہوئی اور انہوں نے سابق صدر کی جانب سے ایف آئی اے کو جوابات دینے کے لیے 31اگست کی مہلت مانگ لی جس پر ایف آئی اے نے آصف زرداری اور انکی ہمشیرہ فریال تالپور کو مزید مہلت دینے سے انکار کردیا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ 23جولائی تک ہر صورت جوابات جمع کروانے ہوں گے 31اگست تک مہلت دینا ممکن نہیں ہے۔

اگر 23جولائی تک جواب جمع نہ کروایا گیا تو سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری نے سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا آصف زرداری آج رات لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گے،قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کوطلب کررکھا ہے۔