نعیم بخاری نے نواز شریف کو دلچسپ چیلنج دے ڈالا

آپ ان سے 2 منٹ کے لیے کاغذ لے لیں ،اگر میاں صاحب 15 سیکنڈز بات کر گئے تو میں مونچھیں رکھ لوں گا، نعیم بخاری ایک بار پھر نواز شریف کی کلاس لے لی

بدھ جولائی 23:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ جولائی ء) :نعیم بخاری نے نواز شریف کو دلچسپ چیلنج دے ڈالا۔ آپ ان سے 2 منٹ کے لیے کاغذ لے لیں ،اگر میاں صاحب 15 سیکنڈز بات کر گئے تو میں مونچھیں رکھ لوں گا، نعیم بخاری ایک بار پھر نواز شریف کی کلاس لے لی۔تفصیلات کے مطابق نعیم بخاری ایک لمبے عرصے سے نواز شریف کے مخالف ہیں تاہم جب سے انہوں نے سابق وزیر اعظم کے خلاف پانامہ کیس جیتا ہے تب سے انکی تنقید کے انداز ہی بدل گئے ہیں۔

لندن میں میاں محمد نواز شریف کی پریس کانفرنس پر بات کرتے ہوئے نعیم بخاری نے اپنے مخصوص مگر طنزیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ میاں صاحب سے 2 منٹ کے لیے کاغذ پکڑ لیں اور پھر اس کو جیب میں ڈال لیں اگر میاں صاحب 15 سکینڈز مسلسل بول گئے تو میں موچھ رکھ لوں گا۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہنا تھا کہ انکا کہنا تھا کہ ذہنی حوالے سے میاں صفر ہیں۔انکا کہنا تھا کہ وہ وزارت اعظمیٰ بھی ایسے کرتے تھے کہ لوگ اکٹھے کر کے یہ کام آپ دیکھ لیں یہ آپ دیکھ لیں ،بھئی اگر سب دوسروں نے ہی دیکھنا ہے تو آپ کیا کررہے ہیں۔

نعیم بخاری نے کہا کہ میں تو سمجھتا ہوں کہ ایٹم بم بنانے مین بھی نواز شریف کا کوئی کردار نہیں ہے میں تو اس کا کریڈٹ میں ثمرمند مبارک کو دیتا ہوں ،ڈاکٹر قدیر کو بھی نہیں۔انہوں نے موٹرووے کے بارے میں کہا کہ اسکا بھی کوئی کریڈٹ نہیں ہے اسکے پیچھے بھی کرپشن کی لمبی داستان ہے۔انکا کہنا تھا کہ نواز شریف سے مجھے کوئی حسد نہیں ہے اور میں ان سے کیوں جلوں گا میرے تو اسارے بال بھی اپنے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کل کلثوم نواز ہوش میں آ گئیں اور انہوں نے نواز شریف کو کہا کہ آپ نے واپس نہیں جانا تو سب ٹھپ بھی ہو سکتا ہے۔

Your Thoughts and Comments