ہم سب افغان حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بین الاقوامی علماء کانفرنس کا اعلامیہ

امن و استحکام کے لئے جنگجوئوں کو افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنا چاہئے، افغان تنازع کا واحد حل مذاکرات ہیں، عسکریت پسندوں کی حکومت کے خلاف جنگ غیر قانونی ہے

بدھ 11 جولائی 2018 18:09

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 11 جولائی 2018ء)افغانستان میں امن اور استحکام پر سعودی عرب میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ ہم سب افغان حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، امن و استحکام کے لئے جنگجوئوں کو افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنا چاہئے، افغان تنازع کا واحد حل مذاکرات ہیں، عسکریت پسندوں کی حکومت کے خلاف جنگ غیر قانونی ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان کے امن اور سلامتی سے متعلق سعودی عرب میں جاری بین الاقوامی کانفرنس کی جانب سے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہم سب افغان حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ افغان حکومت کو ہر قسم کی مورل سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ امن و استحکام کے لئے جنگجوئوں کو افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنا چاہئے اور گفت و شنید کے ذریعے آپسی مسائل کا حل تلاش کیا جانا چاہئے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فغان تنازع کا واحد حل مذاکرات ہیں۔ عسکریت پسندوں کی حکومت کے خلاف جنگ غیر قانونی ہے۔ عسکریت پسند ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہوں اور افغانستان کی تعمیر و ترقی منیں اپنا کردار ادا کریں۔