نواز شریف کی والدہ غیر اعلانیہ طور پر گھرمیں نظر بند

ہفتہ 14 جولائی 2018 22:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 14 جولائی 2018ء) پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی انتظامیہ نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی والدہ کو غیر اعلانیہ طور پر ان کی رہائش پر نظر بند کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کو پنجاب حکومت نے گھر میں نظر بند کر دیاہے انہیں کہیں آنے جانے کی اجازت نہیں دی گئی ذرائع ابلاغ کے مطابق ن لیگ کے رہنما محمد مہدی کی جانب سے موبائل ایپ واٹس ایپ پر بھیجے گئے تحریری بیان میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف اور مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف کی والدہ کو غیر اعلانیہ طور پر جاتی امرا رائے ونڈ میں واقع ان کی رہائش پر نظر بند کردیا گیا ہے اور انہیں گھر سے باہر جانے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی ہے۔