پشاور کی عوام نے ایک مرتبہ پھر پاکستان تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ سنا دیا

ووٹر کی اکثریت کی رائے میں پاکستان تحریک انصاف ہی بہترین سیاسی جماعت ہے اور ووٹر اس انتخابات میں بھی پی ٹی آئی ہی کو ووٹ دیں گے

ہفتہ 14 جولائی 2018 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 14 جولائی 2018ء):پشاور کی عوام نے ایک مرتبہ پھر پاکستان تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ ووٹر کی اکثریت کی رائے میں پاکستان تحریک انصاف ہی بہترین سیاسی جماعت ہے اور ووٹر اس انتخابات میں بھی پی ٹی آئی ہی کو ووٹ دیں گے۔تفصیلات کے مطابق 2018 پاکستان میں عام انتخابات کا سال ہے۔

جیسے جیسے انتخابات قریب سے قریب تر آ رہے ہیں سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔شاس حوالے سے سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسوں کی صورت میں سیاسی پاور شو کے سلسلے بھی جاری و ساری ہیں اور ان جلسوں میں بڑے بڑے سیاسی نام اپنی پارٹیوں کو خیر باد کہہ کر نئی جماعتوں کے ساتھ اپنی سیاسی وفاداریوں کا اعلان کر رہے ہیں۔سیاسی کارکنان اور رہنما اپنے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحت سیاسی وفاداریاں تبدیل کررہے تو دوسری جانب متعلقہ اداروں نے بھی انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سیاسی تجزیہ نگاروں نے بھی انتخابات کے حوالے سے مختلف پیشگوئیاں شروع کر دی ہیں جبکہ قبل از وقت انتخابات کے نتائج کا اندازہ لگانے کے لیے مختلف صحافیوں کی جانب سے سروے بھی کئیے جا رہے ہیں۔ان سروے کے نتیجے میں ایسے ایسے نتائج بھی سامنے آرہے ہیں جو مکمل طور پر حیران کن ہیں اور گزشتہ الیکشن کے نتائج سے کسی صورت میل نہیں کھاتے۔

تاہم کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جو اپنے نمائندوں کی پانچ سالہ کارکردگی سے مطمئن ہو کر ایک بار پھر انہیں ہی اپنی نمائندگی کا حق دینے کے لیے بے تاب ہیں ۔ایسا ہی شہر پشاور ہے جہاں گزشتہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مارا تھا اور اب تک کے کئیے گئے سروے کے نتائج بھی یہی بتا رہے ہیں کہ پشاور ایک مرتبہ پھر تحریک انصاف کو حق حکمرانی دینے کو تیار ہے۔

پشاور میں کئیے گئے متعدد سروے کے مطابق پشاور کی عوام نے ایک مرتبہ پھر پاکستان تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ ووٹر کی اکثریت کی رائے میں پاکستان تحریک انصاف ہی بہترین سیاسی جماعت ہے اور ووٹر اس انتخابات میں بھی پی ٹی آئی ہی کو ووٹ دیں گے۔یہ بات صرف شہر پشاور تک محدود نہیں بلکہ یہ پاکستان تحریک انصاف پورے خیبر پختونخواہ کی آواز بن چکی ہے۔اور اس مرتبہ اگر خیبرپختونخواہ میں دوبارہ تحریک انصاف کی حکومت آتی ہے تو یہ تاریخ ہو گی کیونکہ اس سے پہلے خیبرپختونخواہ نے کبھی بھی ایک حکمران جماعت کو دوسری بار نہیں آزامایا۔