اڈیالہ جیل میں محمد نواز شریف اور مریم نواز سے نواز شریف کی والدہ‘ محمد شہباز شریف‘ حمزہ شہباز‘ مریم نواز کی بیٹی مہر النساء اور دیگر کی ملاقات

ہفتہ 14 جولائی 2018 23:39

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 14 جولائی 2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اپنے خاندان کے ارکان کے ہمراہ اڈیالہ جیل میں محمد نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

جیل حکام کے مطابق نواز شریف کی والدہ‘ محمد شہباز شریف‘ حمزہ شہباز‘ مریم نواز کی بیٹی مہر النساء اور دیگر نے اڈیالہ جیل میں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات سپرنٹنڈنٹ جیل کے کمرے میں ہوئی، اس موقع پر سخت اقدامات کیئے گئے تھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملاقات کے دوران جیل کے سامنے والی سڑک سے موٹرسائیکلوں کے گذرنے پر پابندی لگا دی تھی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 سال‘ مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن صفدر کو ایک سال کی سزا سنائی تھی۔